منہاج القرآن کھپرو کا اجلاس، رفاقت سازی مہم شروع

minhaj ul quran sindh

تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ 19 فروری قائد ڈے کے سلسلہ میں رفاقت سازی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن کھپرو کا ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت امیر سندھ تحریک منہاج القرآن مخدوم ندیم ہاشمی نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن کے دس نئے رفیق بنے۔ اس موقع پر نئے رفقاء کو منہاج القرآن کی رفاقت سازی کی اسناد بھی پیش کی گئیں۔

اجلاس میں کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ ڈویژن عبدالستار چوہان، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، شہباز ہنگورو، شمس الدین جٹ، ذاکر علی بزدار، صدر MWF ضلع سانگھڑ ڈاکٹر محمد امین بھیو، ایم ایس ایم سندھ کے صوبائی نائب صدر محمد طیب چوہان، ایم ایس ایم کھپرو کے صدر محمد طلحہ چوہان جنرل سیکرٹری فیاض احمد کبر اور فقآء نے شرکت کی۔

آخر میں پاکستان کی سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top