تحریک منہاج القرآن سکھر کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

مورخہ: 05 مارچ 2021ء

Quaid Day ceremony in Sukkur

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن سکھر نے قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا، شیخ الاسلام کی 70 ویں سالگرہ کا کیک تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کاٹا، اس موقع پر تحریک منہاج القرآن سکھر کے ذمہ داران مخدوم جمیل احمد، بشیر احمد جونیجو، منہاج علماء کونسل اپر سندھ کے صدر مفتی عبدالحفیظ کھوڑو، قاضی نوید احمد اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اختتام تقریب پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو صحت و سلامتی و عمر خضر عطا فرمائے! آمین

Quaid Day ceremony in Sukkur

Quaid Day ceremony in Sukkur

Quaid Day ceremony in Sukkur

Quaid Day ceremony in Sukkur

Quaid Day ceremony in Sukkur

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top