گلاسگو: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی پر دعائیہ تقریب

مورخہ: 17 جون 2021ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے گلاسگو کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب 17 جون 2021ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل گلاسگو کے رہنماؤں اور لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی جبکہ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے انصاف تک قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ تقریب کے آخر میں اجتماعی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top