منہاج القرآن کے زیراہتمام 12 اگست جشن آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہو گی

مورخہ: 11 اگست 2021ء

سینیٹر اعجاز چودھری، خرم نواز گنڈاپور، مسرت جمشید چیمہ، یاسر گیلانی، نیلم حیات، ہنی البیلا سمیت معروف شخصیات شرکت کرینگی
پاکستان عوامی تحریک 14اگست کو ملک بھر میں ”نظام بدلو“ موٹر سائیکل ریلیاں نکالے گی

لاہور (11 اگست 2021) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 12 اگست کو دن 11 بجے مرکزی سیکرٹری ماڈل ٹاؤن میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تقریب میں سینیٹر اعجاز احمد چودھری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، ترجمان پنجاب حکومت ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی، ایم پی اے نیلم حیات، معروف آرٹسٹ ہنی البیلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پودے بھی لگائے جائیں گے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں ”نظام بدلو“موٹر سائیکل ریلیاں نکالی جائیں گی، سیمینار و کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ لاہور میں ”نظام بدلو“ موٹر سائیکل ریلی والٹن سے نکالی جائے گی۔ ریلی میں شریک پاکستان عوامی تحریک کے رہنما کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں عوامی تحریک کے امیدواروں کے دفاتر کا افتتاح بھی کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام نظام بدلو ریلی مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی لبرٹی چوک پہنچے گی جہاں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما شرکائے ریلی سے خطابات کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top