منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن ہفتہ کو ہو گا

Minhaj ul Quran Lahore Workers convention

لاہور(17 ستمبر 2021ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ نو منتخب پی پی صدر، ناظمین و دیگر عہدیداران کی تقریب حلف برداری بھی ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین، صدر عوامی تحریک لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چودھری ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان کو آئندہ کی تنظیمی و دعوتی حکمت اور ورکنگ پلان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ورکرز کنونشن میں منہاج یوتھ لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان بھی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top