گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ”محسنِ انسانیت ﷺکانفرنس“

پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ امن و محبت سے رہتے ہیں: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
پنجابی سکھ سنگت اور انٹرفیتھ ریلیشنز کے تعاون سے ”محسنِ انسانیت ﷺکانفرنس“ منعقد ہوئی
کانفرنس میں سکھ، مسیحی، ہندو رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات کی شرکت

Jashan e Milad un Nabi in Gurudwara Janam Asthan Nankana Sahib

لاہور (17 اکتوبر 2021) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں پنجابی سکھ سنگت کے زیراہتمام اور انٹرفیتھ ریلیشنز ایم کیو آئی کے تعاون سے منعقدہ ”محسن انسانیت ﷺکانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجے گئے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ننکانہ صاحب کی سرزمین پر تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ جنم استھان ننکانہ صاحب میں سرور کائنات ﷺ کی ولادت کا جشن منایا جا رہا ہے۔ آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی ہے جسے زمانہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے یہی پاکستان کا اصل پرامن چہرہ ہے۔ پاکستان میں مسلمان اور دیگر تمام مذاہب کے لوگ امن و محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس جگہ تاجدرار کائنات ﷺکے میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے یہ جگہ بابا گرونانک کی جائے پیدائش (جنم استھان) ہے، اس تقریب کے انعقاد پر سکھ برادری کو مبارکباد دپیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کار خیر کو نظر بد سے بچائے۔

Jashan e Milad un Nabi in Gurudwara Janam Asthan Nankana Sahib

کانفرنس میں سکھ، مسیحی، ہندو، مسلم رہنماؤں، تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور ملک کی دیگر ممتاز سیاسی، سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے میزبان سردار گوپال سنگھ نے استقبالیہ کلمات میں تمام مسلمانوں کو پیغمبر اسلام حضورنبی اکرم ﷺ کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے تقریب میں آنیوالے مہمانوں و شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور سردار گوپال سنگھ چاولہ چیئرمین پنجابی سکھ سنگت نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔

تقریب میں سردار امیر سنگھ صدر پاکستان پربندھک کمیٹی سردا رمیش سنگھ اروڑا ایم پی اے پنجاب، سردار پرتاب سنگھ، سردار جنم سنگھ ہیڈ گرنتھی، سردار درشن سنگھ، علامہ ڈاکٹر محبّ النبی طاہر، علامہ پیر سید عاطف گیلانی، علامہ صاحبزادہ احمد عاصم سلیم، علامہ سید سلیمان مصطفیٰ گیلانی، علامہ پیر علی رضا، ڈاکٹر محمد زبیر اختر معصومی، نعیم چوہدری، سید مظہر اللہ گیلانی، سید عتیق گیلانی، شہزاد خان و دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی، امن وترقی، خوشحالی، مذاہب عالم کے مابین برداشت، محبت، اخوت اور انسانی عظمت کے فروغ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Jashan e Milad un Nabi in Gurudwara Janam Asthan Nankana Sahib

Jashan e Milad un Nabi in Gurudwara Janam Asthan Nankana Sahib

Gurdwara-Nankana-Sahib

Gurdwara-Nankana-Sahib

Gurdwara-Nankana-Sahib

Gurdwara-Nankana-Sahib

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Admissions Open Minhaj University Lahore
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top