شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار افسوس

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور کی مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی
مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے منہاج القرآن سیکرٹریٹ، اسلامک سینٹرز میں دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا

حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی شہزادی کے اِنتقال پر شیخ الاسلام کا اظہار افسوس

لاہور (24 دسمبر 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی و جملہ اہلِ خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ سوگوارن کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ مرحومہ کی رحلت پر تحریک منہاج القرآن کے وابستگان خانوادہ غوث الوریٰ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ میر آصف اکبر، رانا نفیس حسین قادری، جواد حامد، شہزاد رسول، عابد بشیر، حاجی محمد اسحاق و دیگر رہنماؤں نے قدوۃ اولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دریں اثناء ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے ہدایات جاری کیں کہ تحریک منہاج القرآن کے قائدین، کارکنان جملہ وابستگان اور عقیدت مند مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ محافل کا انعقاد کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کے دفاتر، اسلامک سنٹرز میں مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی و دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Admissions Open Minhaj University Lahore
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top