ڈاکٹر طاہرالقادری کا حفیظ اللہ جاویدکی بھابھی کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحومہ فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سکالر ڈاکٹر ضیاء اللہ نیئر (مرحوم) کی اہلیہ تھیں

لاہور (29دسمبر 2021) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوآرڈینیٹر فہم دین پروگرام اور تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما حفیظ اللہ جاویدکی بھابھی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، رفیق نجم، علامہ رانا ادریس، شہباز طاہر و دیگر رہنماؤں نے بھی حفیظ اللہ جاوید کی بھابھی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ مرحومہ فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سکالر ڈاکٹر ضیاء اللہ نیئر (مرحوم) کی اہلیہ تھیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Admissions Open Minhaj University Lahore
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top