ٹھل (جیکب آباد): منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

MWL Islamabad holds Quaid Day seminar

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن ٹھل ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 19 فروری کو تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی، صوبائی صدر ایم ایس ایم علی قریشی، نائب صدر ایم ایس سندھ یاسر خان کھوسو، تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کوآرڈینیٹر عبدالستار چوہان، اے ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما سید مظہر شاہ، شبیر احمد قریشی، حاجی فضل محمّد کھوسو، یاسر انقلابی، رمضان بھٹی، علی بھٹی سمیت تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

MWL Islamabad holds Quaid Day seminar

MWL Islamabad holds Quaid Day seminar

MWL Islamabad holds Quaid Day seminar

MWL Islamabad holds Quaid Day seminar

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top