رحیم یار خان (اے): تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سفیر امن سیمینار

مورخہ: 01 مارچ 2022ء

Quaid Day ceremony in Rahim Yar Khan

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن رحیم یارخان (اے) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی سردار شاکر خان مزاری، مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ محمد احسان رضوی القادری، حافظ راشد مصطفوی، حاجی محمد فاروق، ڈاکٹر عبدالقیوم کانجو، شہزاد خان رند ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں 71 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Quaid Day ceremony in Rahim Yar Khan

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top