محمد جاوید طاہر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن کے سابق ڈائریکٹر مالیات عدنان جاوید مرحوم اور فرحان جاوید کے والد گرامی محمد جاوید طاہر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد منہاج یونیورسٹی لاہور میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

دعائیہ تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، پرنسپل شریعہ کالج ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، راجہ زاہد محمود، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، عبدالرحمٰن ملک، علی وقار قادری، خرم شہزاد، حاجی محمد اسحاق، کرنل مبشر و دیگر قائدین بھی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔

دعائیہ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور منہاج یونیورسٹی لاہور سے مختلف شعبہ جات کے سٹاف ممبران بھی شریک ہوئے۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دعا کرائی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top