حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کا 49واں سالانہ عرس مبارک، شیخ الاسلام کا خصوصی خطاب

مورخہ: 18 مئی 2022ء

فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 49 ویں عرس کے موقع پر خطاب

49th Urs Mubarak ceremony of Farid e Millat

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ مقصد حیات کے تعین کے بعد اخلاص، جہد مسلسل اور مستقل مزاجی انسان کو اس کی منزل تک پہنچاتی ہے۔ آرام طلبی، جز وقتی محنت اور بسیار خوری انسان کی ناکامی کا سبب بنتی ہے۔ کسی بھی عظیم انسان کی زندگی کو دیکھ لیں اس میں مستقل مزاجی، جہد مسلسل، احساس ذمہ داری، وقت کی قدر اور مخلوق خدا سے محبت کے اوصاف یکساں نظر آئیں گے۔ آرام طلبی اور کامیابی ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ وہ فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 49 ویں عرس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فرید ملت رحمۃ اللہ علیہ نے وسائل کی پروا کیے بغیر عمر بھر حصول کیلئے شرق و غرب کا سفر کیا۔ تحریک پاکستان میں فعال کردار ادا کیا۔ آپ کو حکیم الامت سے ملاقات کا شرف حاصل رہا۔ 23 مارچ 1940 کے منٹو پارک جلسہ میں سٹیج پر بٹھائے جانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فرید ملتؒ علم سے محبت کرنے والے اہل اللہ تھے، بحیثیت والد انہوں نے مجھے دینی و عصری علوم کی معیاری تعلیم دلوائی۔ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے عظیم والد کی تربیت کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان دنیا اور آخرت کی کامیابیاں سمیٹنا چاہتے ہیں تو علم اور والدین سے محبت کریں، اخلاص اور جہد مسلسل کی قوت کے ساتھ منزل کی طرف رواں دواں رہیں۔

49th Urs Mubarak ceremony of Farid e Millat

اس موقع پر صاحبزادہ محمد صبغت اللہ قادری ایڈمنسٹریٹر دربار فرید ملت، علامہ حافظ عبدالقدیر قادری ڈائریکٹر دارالعلوم، جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس، ڈاکٹر رفیق نجم، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، راجہ زاہد محمود قادری، ، نور اللہ صدیقی، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، حفیظ چودھری علامہ عین الحق بغدادی، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، محمد عارف چوہدری، میاں ریحان مقبول، منصور قاسم اعوان، محمد ثناء اللہ، محمد اقبال مصطفوی، محمد شہباز طاہر، علامہ غلام ربانی تیمور، اقبال مرتضیٰ، میاں منشاء الاسلام، قاری ریاست علی چدھڑ، اور دیگر قائدین و کارکنان تحریک منہاج القرآن موجود تھے۔

تقریب میں ملک پاکستان کے عظیم نقیب، قراء حضرات اور نعت خواں حضرات قاری نور محمد چشتی، قاری رفیق نقشبندی، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، صفدر علی محسن، شہباز قمر فریدی، محمد افضل نوشاہی، ظہیر بلالی برادران، شہزاد برادران اور دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Admissions Open Minhaj University Lahore
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top