منہاج القرآن شیخوپورہ کا ورکرز کنونشن

منہاج القرآن

تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جو معاشرے میں علم کی شمع کو روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مصطفوی معاشرے کے قیام کی اشد ضرورت ہے، جس کے لئے آئندہ 5 سالوں میں 25 ہزار مراکز علم قائم کیے جائیں گے۔

ورکرز کنونشن کی صدارت صدر منہاج القرآن شیخوپورہ محمد شکیل اعوان نے کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ عبدالحمید مصطفوی بھی موجود تھے۔

ورکرز کنونشن میں قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب، محمد شفیق بٹ، محمد شفیق کھرل، محمد اشرف تارڑ، ڈاکٹر عبدالعزیز، قاری محمد مظہر، مختار احمد گجر، امجد علی بھٹی، محمد عاصم کمبوہ بھی موجود تھے۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top