حق کا ساتھ دینا حسینیت اور جھوٹ کا ساتھ دینا یزیدیت ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یوم عاشور کے موقع پر پیغام

مورخہ: 08 اگست 2022ء

minhaj ul quran

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 10 محرم الحرام شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خانوادۂ رسول ﷺ کی شہادت کرۂ ارض کا المناک اور اندوہناک سانحہ ہے جسے انسانیت تاقیامت کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔ پیغام کربلا یہ ہے کہ حق کا ساتھ دینا حسینیت اور دنیاوی مفادات کے لئے جھوٹ کا ساتھ دینا یزیدیت ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں غلبہ حق کے لئے عظیم قربانی دے کر یزید کے باطل نظریات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رد اور بے نقاب کر دیا، کربلا کے ریگزاروں سے شعور و آگہی اور حق وصداقت کے چشمے پھوٹے۔ زندگی حق کے ساتھ بسر کرنی ہے تو پھر امام حسین علیہ السلام کے کردار سے رہنمائی لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیوں سے اہل حق کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ ملا۔ یزیدیت آج بھی اسلام کی قدریں مٹانے، امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے سرگرم ہے جبکہ حسینیت اتحاد امت، اخوت، محبت، امن، حق گوئی و بے باکی کا نام ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top