نوجوان پاکستان کا حقیقی خزانہ ہیں: مظہر محمود علوی

نوجوانوں کی توانائیوں سے استفادہ کیلئے انہیں تعلیم کے ساتھ تربیت دینا ہو گی
منہاج یوتھ لیگ کے 34ویں یوم تاسیس پر 70 شہروں میں تقاریب ہوں گی

Minhaj Youth League 34th Foundation will be celebrated

لاہور (23 نومبر 2022ء) منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے منہاج یوتھ لیگ کے 34ویں یوم تاسیس کی تقاریب کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا اصل خزانہ ہیں ان کی توانائیوں سے استفادہ کے لئے انہیں تعلیم، تربیت اور ہنر مند بنانا ہو گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ منہاج یوتھ لیگ 30 نومبر کو اپنا 34واں یوم تاسیس منارہی ہے۔ اس تاریخی موقع پر ملک کے 70 شہروں میں تقاریب ہوں گی۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ الحمدللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور تعلیمات کی روشنی میں منہاج یوتھ لیگ نے نوجوانوں کے دلوں میں علم کی محبت، خوف خدا اور عشق مصطفی اجاگر کرنے کے لئے دن رات محنت کی۔ نوجوانوں کے کردار سنوارنے کے لئے جدوجہد کرنے کو خدمت دین و خدمت انسانیت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے اخلاقی، معاشی زوال کی بڑی وجہ نوجوانوں کے اخلاق و کردار پر حملے ہیں۔ قوم کے علماء و مشائخ، اساتذہ کو اپنے نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ منہاج یوتھ لیگ کی 34 سالہ جدوجہد کا سفر امن اور تحقیق پر مبنی ہے۔ منہاج یوتھ لیگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اصلاح معاشرہ، قیام امن اور تعمیر وطن کی جدوجہد کررہی ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، سنیئر نائب صدر ہارون ثانی، محمدذیشان، عمران یونس، رانا وحید شہزاد، انعام مصطفوی، محسن مشتاق، عمر اعوان، عصمت علی، اسماعیل انعام، قیصر محبوب و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Minhaj Youth League 34th Foundation will be celebrated

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Top