سہارا فاؤنڈیشن کے چیئرمین ابرار الحق کا منہاج یونیورسٹی کا دورہ

وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد سے ملاقات بلیو اکانومی پر تبادلہ خیال
اللہ نے پاکستان کو زرخیز میدانوں، پہاڑوں اور سمندروں سے نوازا: ابرار الحق

Ibrar ul Haq Visit Minhaj University Lahore

لاہور (21 جنوری 2023ء) سہارا فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین معروف سماجی رہنما ابرار الحق نے شعبہ پبلک ریلیشنز کی دعوت پر منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے بلیو اکانومی کے جدید علم اور معاشی امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور نے نوجوانوں کو وطن عزیز کی حقیقی خدمت کے قابل بنانے کیلئے میری ٹائم افیئرز کا نیا ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی 60 فیصد آبادی ساحلوں پر آباد ہے، 3 ارب آبادی کا ذریعہ معاش سمندر ہیں، 90 فیصد سے زائد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے۔ خوراک کے بحران کا حل سمندروں میں چھپے وسائل تک رسائی میں ہے، سمندروں سے جڑی معیشت کاحجم 24 کھرب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، پاکستان اپنی سمندری حدود سے استفادہ کر کے وشحال ملک بن سکتا ہے، سمندر پاکستان کی لائف لائن اور خوشحالی کی کنجی ہے۔

ابرار الحق نے کہا کہ میں جب بھی منہاج یونیورسٹی لاہور میں آتا ہوں نئی معلومات ملتی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کے ادارے امن و خوشحالی کیلئے ہمیشہ دیوار کی دوسری طرف دیکھنے کی سعی کرتے ہیں۔ منہاج یونیورسٹی ایک باشعور نسل پروان چڑھا رہی ہے۔ اللہ نے پاکستان کو زرخیز میدانوں، پہاڑوں اور سمندروں سے نوازا، ضرورت اس امر کی ہے کہ اللہ کے عطا کردہ خزانوں سے استفادہ کیا جائے۔

رجسٹرار منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، عبد الحفیظ چوہدری، حاجی محمد اسحق نے منہاج یونیورسٹی آمد پر ابرار الحق کا استقبال کیا، منہاج یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات و فیکلٹیز کا وزٹ کروایا۔ ڈاکٹر خرم شہزاد نے ابرار الحق کو یونیورسٹی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزٹ کے دوران ابرار الحق نے روبوٹک لائبریری، تصوف سنٹر، حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نعت ریسرچ سنٹر، کمپیوٹر لیب، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی لیب اور ریڈیو و ٹی وی سٹوڈیو میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top