منہاج القرآن کا شہر اعتکاف ہزاروں معتکفین کے لئے تیار

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ شہر اعتکاف کے انتظامات کا جائزہ لیا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری روزانہ نماز تراویح کے بعد خطاب کریں گے

Itikaf City by Minhaj ul Quran

لاہور (9 اپریل 2023) ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ جامع المنہاج ٹاؤن شپ لاہور میں شہر اعتکاف 2023ء کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں افرادمعتکف ہوں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ نماز تراویح کے بعد خطاب کریں گے ان کے خطاب کا موضوع ”زوال پذیر معاشرتی اقدار اور قرآنی احکامات“ ہوگا۔ چاروں صوبوں بشمول کشمیر، گلگت بلتستان سے افراد شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی روزانہ کی بنیاد پر تربیتی نشستوں سے خطابات کریں گے۔ پانچ سو سے زائد رضاکار شہر اعتکاف میں خدمات انجام دیں گے۔

گزشتہ روز چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور بھی موجود تھے، سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے بریفنگ دی چیئرمین سپریم کونسل نے ہدایات دیں کہ معتکفین کے آرام کا مکمل خیال رکھا جائے اور سحر و افطار کو بروقت یقینی بنایا جائے۔

Dr Hassan Qadri visits Itikaf City by Minhaj ul Quran - 1

Dr Hassan Qadri visits Itikaf City by Minhaj ul Quran - 2

Dr Hassan Qadri visits Itikaf City by Minhaj ul Quran - 3

Dr Hassan Qadri visits Itikaf City by Minhaj ul Quran - 4

Dr Hassan Qadri visits Itikaf City by Minhaj ul Quran - 5

Dr Hassan Qadri visits Itikaf City by Minhaj ul Quran - 6

Itikaf City by Minhaj ul Quran

Itikaf City by Minhaj ul Quran

Itikaf City by Minhaj ul Quran

Itikaf City by Minhaj ul Quran

Itikaf City by Minhaj ul Quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top