جامعہ فاروقیہ رضویہ شفیعہ کے مہتمم علامہ عبدالرحمان ضیاء کا مرکز منہاج القرآن کا دورہ

مورخہ: 13 مارچ 2024ء

allama zia ul rehman visit minhaj ul quran

استاذ الحفاظ علامہ نذیر احمد سعیدی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے، جامعہ فاروقیہ رضویہ شفیعہ پنڈدادنخان کے مہتمم اور معروف مذہبی شخصیت علامہ عبدالرحمان ضیاء نے 13 مارچ 2024ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران شہاب الدین احمد منہاجین، علامہ محمد اکمل چشتی، قاری عبدالرحمٰن، محمد اسد علی، وسیم شہاب اور متیم شہاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مرکزی سیکرٹریٹ پر آنے سے قبل انہوں نے شعبہ تحفیظ القرآن، آغوش کمپلکس اور جامع منہاج القرآن کا وزٹ کیا اور سیدنا طاہرعلاؤالدین القادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزارِ اقدس پر حاضری دی۔ اس موقع پر تحفیظ القرآن کے ڈائریکٹر عباس نقشبندی نے انہیں بریفنگ دی اور تحفیظ القرآن کے نظام العمل سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں وہ منہاج یونیورسٹی آئے جہاں پروٹوکول آفیسر طیب اسلم نے ان کا استقبال کیا اور انہیں منہاج یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے منہاج یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹس، شیخ الاسلام تصوف سینٹر اور ابنِ سینا لائبریری کا دورہ کیا جہاں انہیں بریفنگ دی گئی۔

اس کے بعد وہ مرکزی سیکرٹریٹ آئے جہاں امتیاز اعوان نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، نظام المدارس، گوشۂ درود، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ و لائبریری اور جامع شیخ الاسلام کا دورہ کیا اور ان کے منتظمین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ عبدالرحمان ضیاء کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بلاشبہ امتِ مسلمہ کا اثاثہ ہیں اور ان کی علمی و تحقیقی کاوشیں اہلِ علم کیلئے مینارۂ نور کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لمبے عرصے سے میری خواہش تھی کہ منہاج القرآن کے نظام کو دیکھوں اور آج یہاں آ کر احساس ہوا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا بنایا ہوا نظام مذہبی تنظیموں اور تحریکوں کیلئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top