کینیڈا کی نمایاں سیاسی، سماجی شخصیات اور سینئر صحافیوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

وفد میں ڈاکٹر رابعہ عظیم، بیرسٹر صفدر، رانا عبد الرحمن، واجد ملک اور کامران رشید شامل تھے۔ اس ملاقات کے دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت جاری عالمی سطح کے فلاحی، تعلیمی اور سماجی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ مستقبل میں ان منصوبوں کو ڈیجیٹل اپ گریڈیشن، جدید اسٹریٹجک ایڈورٹائزنگ اور بین الاقوامی مارکیٹنگ اسٹرکچر کے ذریعے مزید مؤثر اور وسیع پیمانے پر فروغ دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
خصوصی طور پر نوجوانوں تک اسلام کی درست، متوازن اور مثبت تعلیم کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پہنچانے، اور دعوتِ دین کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹس کو نہ صرف مضبوط کیا جائے گا بلکہ انہیں جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیشنل بیسٹ پریکٹسز کے مطابق مسلسل اپ گریڈ بھی کیا جائے گا۔






















تبصرہ