پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جامعہ اشرفیہ میں مولانا اسد عبید اشرفی سے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جامعہ اشرفیہ کے سرپرست اعلیٰ سابق مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے جامعہ اشرفیہ گئے اورمہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا اسد عبید اشرفی، مولانا حسن زبیر، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مفتی محمد فہیم الحسن تھانوی، مفتی اللہ نواز، مولانا قاری ارشد عبید سے اظہار تعزیت کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کی علمی، تحقیقی و تدریسی خدمات اور دین متین کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے ان کے قابل تقلید کردار کو سراہا اور کہا کہ مرحوم کا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ اور ادارہ منہاج القرآن کے ساتھ ایک محبت کا رشتہ تھا۔ انہوں نے دعا کی اللہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے اور انہوں نے جو اعلیٰ علمی، تدریسی روایات قائم کی ہیں انہیں جاری و ساری رکھے۔
اس موقع پر ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر، علامہ خلیل حنفی، علامہ عین الحق بغدادی، ڈاکٹر خرم شہزاد، سہیل احمد رضا، نور اللہ صدیقی، علامہ شاہد لطیف، صدر منہاج ایشین پیسفک کونسل ظفر خان، صدر نیوساؤتھ ویلز آسٹریلیا محمد واثق بھی موجود تھے۔























تبصرہ