منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برات کا روحانی اجتماع 3 فروری بروز منگل کو ہوگا

لاہور (یکم فروری 2026) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’ شب برات کا روحانی اجتماع ‘‘اور ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب 3 فروری بروز منگل مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور جامع شیخ الاسلام میں بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگی۔ شب برات کے روحانی اجتماع و ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ میں مختلف مسالک کے علمائے کرام اور مشائخ عظام و تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں، کارکنان کے علاوہ معروف قراء اور نعت خوان حضرات شرکت کریں گے۔
اس روحانی محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم حلقہ ہائے درود میں اجتماعی طور پر پڑھا جانے والا درودِ پاک حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں پیش کیا جائے گا۔ اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔


















تبصرہ