رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی بڑی فضیلت ہے: خرم نواز گنڈاپور
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری آخری عشرہ میں روزانہ تربیتی خطابات کریں گے
ملک بھر میں 5ہزار مقامات پر تربیتی خطابات سنانے کا اہتمام کیا گیا ہے
اس سال تربیتی خطابات کا موضوع ”حضور نبی اکرمﷺ کے اخلاق کریمانہ“ ہو گا

لاہور (8 مارچ 2026) رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ”حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق کریمانہ“ کے موضوع پر خصوصی اور فکر انگیز خطابات کریں گے۔ ان روحانی و علمی نشستوں میں سیرت نبوی ﷺ کے ان روشن پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا جو انسانی زندگی کے ہر شعبے کے لیے کامل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے خطابات میں حضور نبی اکرم ﷺ کے اعلیٰ اخلاق، عفوودرگزر، محبت، صبر، عدل، رواداری اور خدمت انسانیت جیسے عظیم اوصاف کو تفصیل سے بیان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت نبوی ﷺ کی پیروی سے فرد اور معاشرہ باہمی احترام کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہونے والے یہ خطابات اندرون ملک و بیرونی دنیا میں سینکڑوں شہروں اور ہزاروں مقامات پر براہ راست سنے جائیں گے۔ لاکھوں لوگ اس علمی و روحانی سلسلے سے فیض یاب ہوں گے۔


















تبصرہ