تحریک منہاج القرآن چشتیاں کے زیرِاہتمام دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد

مورخہ: 09 مارچ 2026ء

Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Ahmad Zahid MQI Chishtian

چشتیاں: علامہ جمیل احمد زاہد مرکزی ناظم نظامتِ دعوت تحریک منہاج القرآن نے تحریک منہاج القرآن چشتیاں کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ چوتھی نشست سے ’’خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار‘‘ کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں مفصل اور مدلل خطاب میں انہوں نے میاں بیوی کے باہمی حقوق و فرائض کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط خاندان ہی ایک مستحکم معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ازدواجی زندگی میں حسنِ سلوک، برداشت، محبت، رواداری اور باہمی احترام بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر زوجین ایک دوسرے کے لیے رحمت، سکون اور سہارا بن جائیں تو گھرانہ خوشحال اور معاشرہ مضبوط ہو جاتا ہے۔

علامہ جمیل احمد زاہد نے مزید کہا کہ صبر و تحمل اور مثبت رویہ اختیار کرنا خاندانی استحکام کی ضمانت ہے اور اسلامی تعلیمات پر عمل ہی گھر کو حقیقی معنوں میں جنت کا نمونہ بنا سکتا ہے۔

نشست میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Ahmad Zahid MQI Chishtian

Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Ahmad Zahid MQI Chishtian

Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Ahmad Zahid MQI Chishtian

Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Ahmad Zahid MQI Chishtian

Irfan ul Quran Lecture by Allama Jamil Ahmad Zahid MQI Chishtian

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top