شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حاجی فرخ اعجاز خان کاکڑ کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (10 مارچ 2026) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور (سابق صدر منہاج یوتھ لیگ لاہور) حاجی فرخ اعجاز خان کاکڑ کے والد اعجاز احمد خان کاکڑ (مرحوم)کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، ڈاکٹرمحمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، رانا وحید شہزاد، طیب ضیا، صدر تحریک منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ، ناظم علی رحمت، صدر عوامی تحریک لاہور ملک احمد اخوان اعوان، جنرل سیکرٹری ثاقب خرم بھٹی ،اسامہ مشتاق، عارف چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی حاجی فرخ اعجاز خان کاکڑ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی ہے۔


















تبصرہ