جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں نمازِ تراویح کے اجتماع کے روح پرور مناظر

لاہور: جامع شیخ الاسلام میں ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر نمازِ تراویح کے روح پرور مناظر، جس میں اہلِ علاقہ اور شہر بھر سے آنے والے نمازیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
نمازِ تراویح کے دوران تلاوتِ قرآنِ مجید کی دلنشین آوازوں اور ذکر و عبادت کے روحانی ماحول نے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔ شرکاء نے انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ نمازِ تراویح ادا کی اور رمضان المبارک کی برکتوں سے فیض یاب ہوئے۔
تراویح کی اس بابرکت نماز میں مختلف عمر کے افراد، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں اہلِ ایمان نے شرکت کی، جس سے مسجد کا ماحول روحانیت اور عقیدت سے معمور ہوگیا۔



























تبصرہ