سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 550 کتب کی فراہمی کی تقریب کا انعقاد

وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور ناظم تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن بلوچستان حافظ محمد وقار قادری کی خصوصی شرکت و گفتگو

Shaykh ul Islam Book Gift Ceremony Sardar Bahadur Khan University

کوئٹہ: تحریکِ منہاج القرآن کی جانب سے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ بلوچستان کو 550 قیمتی کتب کے تحائف کے سلسلے میں شعبہ علومِ اسلامیہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی ناظم تنظیمات تحریکِ منہاج القرآن بلوچستان حافظ محمد وقار نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ اساتذہ، طالبات اور علمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

حافظ محمد وقار قادری نے اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ، ہپروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی علمی، فکری اور تحقیقی خدمات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان کی تصانیف کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مطالعہ، تحقیق اور کتاب دوستی ہی ترقی یافتہ معاشروں کی پہچان ہے، جبکہ نوجوان نسل کو علمی میدان میں آگے بڑھانے کے لئے معیاری کتب تک رسائی ناگزیر ہے۔

تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے خصوصی شرکت کی اور تحریکِ منہاج القرآن کے اس قابلِ تحسین اقدام پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی علمی کاوشیں تعلیمی ماحول کو فروغ دیتی ہیں، طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں اور تحقیق کے نئے دروازے کھولتی ہیں۔

شعبہ علومِ اسلامیہ کی سربراہ سمیعہ محمد رضا نے تحریکِ منہاج القرآن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کتب کے تحائف کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے قومی ترقی میں علم و تحقیق کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتب فکری نشوونما، شعوری بیداری اور علمی ترقی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور تعلیم کے فروغ، مطالعہ کی اہمیت اور نوجوان نسل کو مثبت علمی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب میں تحریکِ منہاج القرآن کے وفد عطاءاللہ بنگلزئی، حاجی اسماعیل مسلم نورزئی صدر پاکستان عوامی تحریک بلوچستان، عارف مینگل صدر منہاج القرآن ضلع کوئٹہ، ڈاکٹر صدام حسین حسنی، حنیف بنگلزئی اور سید ضیاءالرحمٰن سمیت ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز ڈاکٹر زینب، اساتذہ کرام اور یونیورسٹی کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Shaykh ul Islam Book Gift Ceremony Sardar Bahadur Khan University

Shaykh ul Islam Book Gift Ceremony Sardar Bahadur Khan University

Shaykh ul Islam Book Gift Ceremony Sardar Bahadur Khan University

Shaykh ul Islam Book Gift Ceremony Sardar Bahadur Khan University

Shaykh ul Islam Book Gift Ceremony Sardar Bahadur Khan University

Shaykh ul Islam Book Gift Ceremony Sardar Bahadur Khan University

Shaykh ul Islam Book Gift Ceremony Sardar Bahadur Khan University

Shaykh ul Islam Book Gift Ceremony Sardar Bahadur Khan University

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top