کالج آف شریعہ کے زیراہتمام تقریبِ تقسیمِ انعامات 6 مئی کو ہوگی
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمانِ خصوصی ہوں گے
نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈز، اسناد اور انعامات دیے جائیں گے

لاہور (4 مئی 2026) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام 6 مئی (بدھ) کو دن 11 بجے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اور اسناد سے نوازا جائے گا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ہوں گے، جو طلبہ و اساتذہ سے خطاب بھی کریں گے۔
تقریب میں اہم علمی، دینی اور تعلیمی شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب کا مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی، علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نمایاں کارکردگی کا اعتراف کرنا ہے۔ تقریب میں کامیاب اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈز، اسناد اور خصوصی انعامات دیے جائیں گے، جبکہ اساتذہ کرام کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا ہےکہ ایسے پروگرامز طلبہ میں مقابلے کا مثبت رجحان پیدا کرتے ہیں اور انہیں اعلیٰ تعلیمی اہداف کے حصول کے لیے مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔


















تبصرہ