ڈاکٹر شاہد محمود کے حقیقی بھتیجے کی ٹریفک حادثے میں وفات

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود کے جواں سالہ حقیقی بھتیجے گزشتہ روز اللہ ہو چوک جوہر ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں وفات پاگئے ہیں۔ انہیں داروغہ والا لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جن کے قُل شریف کا ختم آج مورخہ 17 اپریل 2009ء بوقت 3:00 بجے داروغہ والا لاہور میں ہوگا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر شاہد محمود سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، احمد نواز انجم اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top