تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن

مورخہ: 14 جون 2009ء

تحریک منھاج القرآن کراچی شعبہ دعوت لیاری ٹاون کے تحت سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن کی نشست 14 جون 2009 اتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد گلزار مدینہ بہار کالونی لیاری میں منعقد ہوئی۔ نماز عشاء سے قبل مسجد کو خوبصورت استقبالیہ بینروں و کتبوں سے سجا دیاگیا تھا۔ جبکہ شعبہ دعوت کی طرف سے حضور شیخ الاسلام کی کتب اورسی ڈیز کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ جو خصوصی طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ درس قرآن کیلئے مسجد کے ساونڈ سسٹم کے علاوہ خصوصی طور پر(ECHO SOUND )ایکو ساونڈکا انتظام کیاگیا تھا۔ جبکہ اس نشست کی کوریج اور اشاعت کیلئے فوٹوگرافی کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ اس نشست میں مردوں کیساتھ ویمن لیگ لیاری ٹاون کی دعوت پر خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن کیلئے پردے کا علیحدہ انتظام کیاگیا تھا۔

درس قرآن کی یہ نشست استاذ العلماء حضرت علامہ سید بسم اللہ شاہ صاحب کے زیرِصدارت منعقد ہوئی۔ جبکہ نقابت کے فرائض محترم جاوید اقبال قادری نے انجام دیئے۔ نماز عشاء کے فوری بعد اس نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید کی آیات بینات کی تلاوت سے ہوا اور یہ سعادت محرم قاری خلیل الرحمٰن صاحب نے حاصل کی۔ منھاج نعت کونسل اور دیگر نعت خوانوں جن میں محترم سرفراز نقشبندی صاحب اور محمد وارث صاحب نے آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں ھدیہ عقیدت پیش کیا۔ دوران نعت علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی استاذ العلماء حضرت علامہ سید بسم اللہ شاہ صاحب کے ہمراہ تشریف لائے۔ تمام حضرات نے بھرپور نعروں میں آپ کا استقبال کیا۔

سلسلہ نعت کے اختتام پرعلامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے درس قرآن کا تسلسل گذشہ بیان کردہ کے آیات کی دہرائی اور اگلی آیات پر روشنی ڈالتے ہوئے قائم کیا۔ متذکرہ آیات کے شانِ نزول تفسیرِ قرآن بالقرآن اور مفسرین کرام کے حوالہ جات دیتے ہوئے آیات کے لغوی معنٰی و مطالب، اہمیت، اثرات اور آج کے اس پر فتن دور میں ہماری ذمہ داریوں پر مدلل، مفصل اور پُراثر خطاب فرمایا۔ جسے حاضرین نے بے انتہاء پسند کیا۔ اس کے بعدگنبدِ خضراء کے مکیں کے حضور صلواۃ و سلام کا نذرانہ پیش کی گیا۔ جبکہ علامہ سید بسم اللہ شاہ صاحب نے امت مسلمہ، اور حاضرین کی جمیع مشکلات اور پریشانیوں کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔ پروگرام کے اختتام پر لنگر انتظام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top