تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتما م مسیحی برادری کے اعزاز میں کرسمس تقریب آج منعقد ہوگی

تحریک منہاج القرآن کے شعبہ انٹر فیتھ ریلشنزکے زیر اہتمام مسیحی برادری کے اعزاز میں بسلسلہ کرسمس مورخہ تقریب کا انعقاد آج مورخہ 17 دسمبر 2009ء بروز جمعرات دن 10 بجے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنزمنہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے پریس ریلیز کے ذریعہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہر ہ کرتے ہوئے منہاج القرآن کے مرکز پر ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان میں بسنے والے مسیحی برادری کے سیاسی و مذہبی راہنماؤں کے اعزاز میں Happy Christmas کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مسیحی برادری کے مذہبی، سیاسی اور سماجی راہنماؤں کو دعوت نامے بھیج دئیے گئے ہیں۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صاحبزادے حسین محی الدین قادری کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Top