سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کراچی: مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ، مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ رفاقت محض ایک تنظیمی وابستگی کا نام نہیں بلکہ مقصد، فکر، اخلاص اور وفاداری کے ساتھ جڑنے کا نام ہے۔ ایک حقیقی رفیق وہی ہوتا ہے جو نظریے کی گہرائی کو سمجھتے ہوئے دعوتی و تنظیمی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائے اور رضائے الٰہی کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کرتا رہے۔
مراکزِ علم کی بہتری کے لئے منہاج ویمن لیگ کی مرکزی قیادت کا کراچی ٹیم سے آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نئی حکمت عملی اور ٹریننگ ورکشاپ کا اعلان کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں عوام بڑی تعداد میں عطیات جمع کروا رہی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ہیں، جہاں جمع شدہ اشیاء، راشن اور دیگر چیزوں کو متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
کراچی: پاکستان عوامی تحریک وفد کی سینٹ پیٹرک اسکول کراچی میں یومِ آزادی تقریب میں شرکت کی، وفد میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید ظفر اقبال شاہ، جنرل سیکرٹری محمد الیاس مغل اور آرگنائزر عدنان رؤف شامل تھے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.