سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 26 نومبر 2017ء کو 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی کے مقابل وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور تھے، جبکہ کی تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے تقریب کی صدارت کی۔
برما کے متاثرین روہنگیا مسلمانوں کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش نے امدادی کیمپ لگایا، جس میں 70 رضا کاروں نے حصہ لیا۔ امدادی کیمپ میں متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے مالی امدادی، طبی سہولیات اور کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی شامل ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے کیمپوں میں میڈیکل کیمپ میں زخمیوں کو طبی امداد اور بیماروں کو ادوایات دی گئیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بنگلہ دیش بارڈر پر روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ 19 اکتوبر 2017ء کو قائم ہوا اور یہ متاثرین کی بحالی تک کام کرتا رہے گا۔ یہ میڈیکل کیمپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپیل کے نتیجہ میں جمع ہونے والے ڈونینشنز سے قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈاکٹروں کی خدمات اور مفت دوا فراہم کر رہی ہے۔
عیدالاضحٰی 2017ء کے موقع پر بنگلہ دیش میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے زیراہتمام سلہٹ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں قربانی کے جانور گائے ذبح کر کے اور گوشت بنا کر مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے رضاکاروں کی ٹیم نے گھر گھر جا کر بھی گوشت تقسیم کیا۔
منہاج القرآن سکھر اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام سکھر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ عید کے تیسرے روز 4 ستمبر 2017ء کو قربانی کے جانوروں کو ذبح کر کے گوشت بنایا گیا۔ بعدازاں تحریک منہاج القرآن سکھر کے قائدین و کارکنان نے گھر گھر جا کر گوشت کو مستحقین میں تقسیم کیا۔ سکھر کے علاوہ لاڑکانہ اور سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی منہاج ویلفئیر فاونڈیشن نے قربانی کے گوشت کو تقیسم کیا۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفئیر فاونڈیشن لارکانہ سندھ کے زیراہتمام عیدالاحضیٰ 2017ء کے موقع پر 2 ستمبر کو اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی قربانی کے لیے جانوروں کو ذبح کرکے گوشت بنایا گیا۔ اس موقع پر امیر احمد قادری، سید پیر شاہ، سید مبین شاہ اور غلام محمد کی نگرانی میں قربانی کا گوشت تیار ہوا۔ بعدازاں قربانی کا یہ گوشت علاقہ کے مستحقین میں تقسیم بھی کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کھپرو سندھ کے زیراہتمام عیدالاحضیٰ 2017ء کے موقع پر 2 ستمبر کو اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی قربانی کے بعد منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کھپرو کی طرف سے قربانی کا گوشت غرباء اور مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کے ڈویژنل کوارڈینیٹر عبدالستار چوہان، عوامی تحریک کھپرو کے صدر شوکت علی قائمخانی، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک کھپرو صوبیدار ریٹائرڈ عبداللہ خان، منہاج القرآن کھپرو کے رہنماء ممتاز علی پر مشتمل ٹیم نے کھپرو میں قربانی کاگوشت لوگوں تک پہنچایا۔
منہاج ویمن لیگ کے ویلفیئر پراجیکٹ ’’وائس‘‘ اور ’’ایگر‘‘ کے زیراہتمام آغوش گرائمر سکول سیالکوٹ (فار آرفن) میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔ 2 ستمبر کو عیدالاحضی 2017ء کے موقع پر منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ کی ضلعی صدر فاطمہ منور قادری کی قیادت میں ناظمہ پروفیسر حافظہ نازیہ حسین، ناظمہ ویلفیئر ارشاد قادری، سابقہ ناظمہ مالیات راحیلہ قادری اور فاطمہ فاؤنڈیشن سکول کی پرنسپل ثمینہ زاہد اور بچوں پر مشتمل وفد نے سکول کے طلباء میں عید گفٹ تقسیم کیے۔
صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سنٹرل پنجاب (فیصل آباد) حاجی محمد امین القادری کے بڑے بھائی محمد حنیف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عید الاضحی پر ہزاروں چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی کی تیاریاں و انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ لاہور میں مرکزی قربان گاہ جدید سلاٹر ہاؤس میں قائم کر دی گئی ہے۔ مرکزی قربان گاہ میں جانور پہنچ چکے ہیں۔ سینکڑوں گائیں، بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کر کے عید الاضحی پر سنت ابراہیمی کو ادا کیا جائیگا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے ساتھ مرکزی قربان گاہ کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور جانوروں کی دیکھ بھال، سیکیورٹی اور خوراک کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عید الاضحی 2017ء کے موقع پر ہزاروں چھوٹے بڑے جانور قربان کیے جائیں گے، اجتماعی قربانی کی تیاریاں و انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ قربانی مہم کے سلسلے میں25 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ بڑے جانوروں میں 10 ہزار سے زائد حصے ڈالے جائینگے۔ 70 فی صد حصوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ حفظان صحت اور شرعی اصولوں کے مطابق قربانی کیلئے جدید سلاٹر ہاؤس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ لاہور میں مرکزی قربان گاہ کے علاوہ ملک بھر میں 2 سو سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کئے جائینگے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر ایوب اور ان کی ٹیم نے خدمات سرانجام دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود عثمانی، انوار صدیقی نے کیمپ کا دورہ کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کو میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد بھی دی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی پُروقار اجتماعی تقریب 19 مارچ 2017ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ شادیوں کی اس اجتماعی تقریب میں 21 مسلم اور 2 مسیحی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا جبکہ مسیحی جوڑوں کا نکاح انکے مذہبی رہنماء نے پڑھایا۔ ہر دولہن کو پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا۔ 700 باراتیوں کیلئے کھانے کا اہتمام، دولہوں اور دولہنوں کا روایتی بینڈ باجے سے استقبال کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر کے زیراہتمام 23 شادیوں کی پر وقار اجتماعی تقریب کل منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل وسیع گراؤنڈ میں 11 بجے دن منعقد ہو گی۔ شادیوں کی اس اجتماعی تقریب میں 21 مسلم اور 2 مسیحی جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کھڑی شریف نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درجنوں کتب جامعہ اسلامیہ کھڑی شریف کو عطیہ دی ہیں۔ ان کتب کی مالیت چالیس ہزار روپے ہے، جو جامعہ میں طلباء لائبریری کی زینت بنیں گئی۔ اس حوالے سے جامعہ میں کتب حوالگی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کے طلبا،اساتذہ کرام اور مہمانان گرامی نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.