سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کولکتہ: منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے اشتراک سے 26 جنوری 2017 کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر منہاج ونٹر کارنیول (Minhaj Winter Carnival) کا اہتمام کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارنیول کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ کارنیول میں خواتین نے کپڑوں، جیولری اور دیگر گھریلو اشیاء کے سٹال سجا رکھے تھے، جبکہ بچوں نے ڈرائنگ، فینسی لباس اور معلوماتِ عامہ کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ مقابلہ جات میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن مغربی بنگال کولکتہ نے 26 جنوری 2017ء کو خواتین اور بچوں کے لیے ثقافتی نمائش میلے کا اہتمام کیا۔ یہ ایونٹ دی مسلم انسٹی ٹیوٹ شادی ہال حاجی محسن سکوائر پر منعقد کیا گیا، جہاں مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے اور موسم بہار کی آمد پر خواتین اور بچوں کی دل چسپی کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔
منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن گجرات کے زیراہتمام 13 شادیوں کی اجتماعی تقریب 21 دسمبر 2016ء کو قندفشاں میرج ہال گجرات میں ہوئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ سید فرحت حسین شاہ، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ساجد بھٹی، عمر ریاض عباسی، اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان کے ممبر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔
منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر نے 6 جنوری 2017ء کو ریاست میں سخت ترین موسم سرما کی شدت سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو ضروری حفاظتی سامان فراہمی کا ’’ونٹرکیمپ‘‘ سری نگر میں لگایا۔ کیمپ میں خاندانوں کے 400 سے زائد افراد کو گرم کپڑے، چادریں، برتنوں کے سیٹ اور روزمرہ استمعال کی چیزیں دی گئیں۔ اس حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے سری نگر میں موسم سرما کی برفباری سے متاثرہ گھروں اور خاندانوں کا انتخاب کیا، جنہیں ریلیف کیمپ میں امدادی سامان دیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن جنوبی افریقہ کی طرف سے 25 دسمبر 2016ء کو کرسمس کے موقع پر بچوں میں گفٹ تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلہ میں آنجہانی جنوبی افریقن صدر نیلسن منڈیلا کے آبائی گھر Mvezu near Mthatha Eastern Cape کے باہر ہر سال کرسمس گفٹ دینے کا شاندار پروگرام منعقد ہوتا ہے، جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 دسمبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے گراونڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مہمان خصوصی تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ساری کاوش انسانیت پر مبنی ہے، جس میں مذہب، رنگ و نسل، سیاست کا کوئی فرق روا نہیں رکھا جاتا۔ صرف خدمت انسانیت کے جذبہ کے تحت اقلیتوں کو بھی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں شامل کیا جاتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 4 دسمبر 2016ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی طرف سے ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جہیز دیا گیا۔ اس سامان میں نسخہ قرآن پاک، جائے نماز، سیف الماری، ڈبل بیڈ، کرسیاں، میز، پیٹی، آٹے والی مٹی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا، استری، کلاک، سٹیل برتن، ڈنر سیٹ، پلاسٹک برتن، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان اور ضروریات زندگی کا دیگر سامان شامل تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل محمد ابوالکلام کی نگرانی میں 14 سمتبر 2016 کو گوشت کی تقسیم عمل میں آئی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے اضلاع چٹاکانگ، ڈھاکہ، کشور گنج، سکھٹ، ٹنگائیل اور ہبی گنج میں گوشت تقسیم کیا۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ہری پور نے علاقہ میں اجتماعی قربانی 2016 کا اہتمام کیا۔ جس کے لیے بڑے جانوروں سمیت بکرے چھترے بھی ذبح کیے گئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہری پور کی تنظیم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مقامی لوگوں کے حصوں کے علاوہ بڑے پیمانے پر قربانی کا اہتمام کیا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور (مرکزی قربان گاہ) میں 15 سو سے زائد جانوروں کی قربانی دے کر سنت ابراہیمی کو ادا کیا گیا۔ گوشت ایک نظم کے تحت غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے مرکزی قربان میں مستحق افراد میں گوشت تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر بلاامتیاز رنگ و نسل، جنس و مذہب، خدمت انسانیت کیلئے کوشاں ہے۔ ملک بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 5 ہزار سے زائد جانور ذبح کیے گئے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام عید الاضحی پر ہزاروں چھوٹے بڑے جانوروں کی اجتماعی قربانی کی تیاریاں و انتظامات تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں مرکزی قربان گاہ کاہنہ فروز پور روڈ پر قائم کر دی گئی، جہاں جانور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اجتماعی قربانی میں سینکڑوں گائیں، بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کر کے سنت ابراہیمی کو ادا کیا جائیگا۔
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام وطنِ عزیز کے69 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال پل مغلپورہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں تجربہ کار ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں فری ادویات مہیا کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں ہیپاٹائٹس، شوگر اور ڈینگی کے فری لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید اور عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر بھی موجود تھے۔
مورخہ یکم جولائی بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونان کی ذیلی تنظیم اینوفیتا اور اہالیان اینوفیتا کے بھرپور تعاون سے رفیوجیز میں اشیائے خوردونوش تقسیم کرنے کیلئے ٹیم اینوفیتا کے قریبی علاقہ ’’رچونا‘‘ میں موجود ایک کیمپ میں روانہ ہوئے جہاں ایک بڑی تعداد میں شامی پناہ گزین کے درمیان کھانے پینے، کپڑے، سلنڈر، چولہے اور نقدی کی تقسیم کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کی طرف سے غریب اور مستحق افراد کے لیے رمضان پیکج کی تقسیم کی گئی۔ رمضان پیکج کی تقسیم کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان، پاک ساوٴتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر امانت علی تارڑ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ ہوہٹنگ کے امیر جناب قاری شوکت علی مصطفوی، پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے جنرل سیکرٹری سرفراز حسین، سید زبیر گیلانی اور عمر بلال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کی طرف سے غریب اور مستحق افراد کے لیے رمضان پیکج کی تقسیم کی گئی۔ رمضان پیکج کی تقسیم کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان، پاک ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر امانت علی تارڑ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ ہوہٹنگ کے امیر قاری شوکت علی مصطفوی، پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے جنرل سیکرٹری سرفراز حسین، سید زبیر گیلانی اور عمر بلال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.