سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
زکوٰۃ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے اور اسلام نے خوشحال طبقے کو زکوٰۃ کے ذریعے معاشرے کے بے حال اور بے روزگار طبقے کی مدد کا حکم دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ کے ذریعے معاشرے کی ناہمواریوں کو ختم کرنے کیلئے ہدایت فرمائی ہے۔
DIOCESAN گرلز سکول کی طالبات نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مورخہ 21 مئی 2102ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کا وزٹ کیا۔ وزٹ کا اہتمام لیڈی میکبہوز سینٹر نے کیا۔
8 اکتوبر 2005ء کو مظفر آباد سمیت پورے کشمیر میں شدید زلزلے سے ہزاروں افراد شہید ہوئے، لاتعداد مکانات مسمار ہوئے، بچوں کے سکولز بھی بڑی تعداد میں گر گئے اور بچوں کے مسقبل کو بھی اس زلزلے نے منوں مٹی تلے دبا دیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام میاں چنوں تحصیل خانیوال کے ایک گاؤں میں منہاج ماڈل سکول زیرتعمیر ہے جس میں 180 بچے زیر تعلیم ہیں۔ سکول ہذا 10 مرلہ رقبہ پر مشتمل ہے جس کی دیواریں پکی ہے لیکن اس کی چھتیں ابھی کچی ہے۔ سکول کی توسیع اور چھت کو پکا کرنے کے منصوبہ پر 10 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے سال 2011ء میں جاپانی قوم پر آنے والی قیامت صغریٰ زلزلہ اور سونامی میں بھر پور کردار ادا کیا۔ جاپان کی تاریخ کا بدترین زلزلہ اور سونامی پوری دنیا کو حیران کر گئی، لاکھوں جاپانی بےگھر ہو گئے اور ہزاروں اموات ہوئیں اور اب تک کئی لوگ بے گھر ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل اگوکی (سیالکوٹ) کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد شفیق لودھی (آئی اسپیشلسٹ) کی زیر نگرانی اور ڈاکٹر عمران صابر کے خصوصی تعاون سے یونین کونسل اگوکی کے یونٹ دُلچیکے میں مورخہ 25 مئی 2012 کو ماہانہ ایک روزہ فری آئی کیمپ اہتمام کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام ایمبیسیڈر ہوٹل میں ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب 24 مئی 2012 کو منعقد ہوئی۔ جس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی اور تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین نے مورخہ 04 مئی 2012ء بروز جمعہ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چلنے والے عظیم فلاحی منصوبہ آغوش کے بچوں کے ساتھ ایک شام گزاری اور حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یونین کونسل حاجی پورہ نے بلال انٹرنیشنل ہسپتال کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مریضوں کو فری ادویات کے ساتھ ساتھ مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھڑی شریف آزادکشمیر کے زیراہتمام علاقے کے نادار اور مستحق بچوں میں مفت کتب تقسیم کی گئیں۔ یہ تقریب تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف کے تحصیلی دفتر میں انعقاد پذیر ہوئی۔ اس تقریب میں علاقہ کھڑی شریف کے 9 بچوں اور 2 بچیوں کو اپنے اپنے اداروں کے نصاب کی کتب دی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام جامع مسجد کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے جو دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ مسجد کے تعمیراتی کام کے پہلے مرحلہ میں جامع مسجد کی جگہ پر مٹی سے بھرتی کا کام شامل تھا۔ جس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب بھرتی مکمل ہونے کے بعد بلڈنگ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 8ویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 3 مسیحی اور 21 مسلمان جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔ 1500 مہمانوں کیلئے کھانے کا انتظام تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اپریل کو منہاج یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ اس تقریب کے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مورخہ 24 مارچ 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں 12 یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادیاں کی گئیں۔ تقریب میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مورخہ 23 فروری 2012 کو 400 مستحق اور ذہین طالبات کی رہائش کے عظیم منصوبہ بیت الزھراء کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا۔ اس افتتاحی تقریب کے موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے پروجیکٹ کی بریفنگ دی اور کہا کہ پروجیکٹ پر 15 کروڑ روپے کے اخراجات آ رہے ہیں اور یہ منصوبہ 15 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.