منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ادارہ بیت الزہراء کے سنگ بنیاد کی تقریب

تحریک منہاج انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مورخہ 23 فروری 2012 کو 400 مستحق اور ذہین طالبات کی رہائش کے عظیم منصوبہ بیت الزھراء کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا۔ اس افتتاحی تقریب کے موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے پروجیکٹ کی بریفنگ دی اور کہا کہ پروجیکٹ پر 15 کروڑ روپے کے اخراجات آ رہے ہیں اور یہ منصوبہ 15 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ اس عظیم منصوبے کی تکمیل کے لئے مخیر حضرات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو اپنے عطیات بڑھ چڑھ کر دیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری، ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی محمد، منہاج یونیورسٹی کے رجسٹرار کرنل احمد اور جی ایم ملک و دیگر شامل تھے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام انسانیت کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top