سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے راہنماؤں کے ہمراہ لاہور کے مضافات میں مستحقین کے گھروں میں جا کر قربانی کا گوشت تقسیم کیا، اور کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق سفید پوش خاندانوں کے گھروں کی دہلیز پر جا کر اپنا اسلامی انسانی فریضہ انجام دے رہی ہے، انھوں نے کہا کہ اسلام اخوت اور بھائی چارہ کا دین ہے بطور مسلمان ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے کہ مستحقین کی مدد کرنا احسان نہیں بلکہ ایسا کر کے فرض پورا کیا جاتا ہے، اس موقع پر طیب ضیاء اور قاری ریاست چدھڑ و دیگر کارکنان ان کے ہمراہ تھے۔
ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے لاہور سلاٹر ہاؤس میں قائم مرکزی قربان گاہ کے دورے کے موقع پر عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی قربان گاہ میں وٹنری ڈاکٹرز قربانی کے جانوروں کا مکمل چیک اپ کرتے ہیں۔ عید کے تینوں روز سینکڑوں گائیں، دنبے، بکرے اور چھترے ذبح کر کے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی جائیگی۔ قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔ قربانی کے گوشت کو ایک سے تین ڈگری درجہ حرارت پر رکھنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ گوشت کی تقسیم چلرز والی گاڑیوں میں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو صاف ستھرا پیکٹوں میں بند گوشت مہیا کیا جائے گا۔
قربانی کا اصل مقصد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے: سیدا مجد علی شاہ
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عید الاضحی 2020ء کے تینوں روز ہزاروں چھوٹے بڑے جانور قربان کیے جائیں گے، اجتماعی قربانی کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دئے گئے ہیں۔ قربانی مہم کے سلسلے میں 25 انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ لاہور میں قائم کی جانیوالی مرکزی قربان گاہ میں بڑے جانوروں میں 10 ہزار سے زائد حصے ڈالے جائینگے۔ گائے فی کس حصہ 13 ہزار روپے، بکرا 26 ہزار روپے اور چھترا 21 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 50 فی صد حصوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بیرون ملک مقیم مسلم خاندانوں کو اجتماعی قربانی میں شامل ہونے کے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس حوالے سے رجسٹریشن ڈیسک مرکزی سیکرٹریٹ، آغوش کمپلیکس اور کنٹری ڈائریکٹر کے مرکزی دفاتر میں قائم کیے گئے ہیں، اس سال ہزاروں افراد اجتماعی قربانی میں شریک ہوں گے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجیانہ نو کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی نوویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مرکزی پروگراموں کے ساتھ ساتھ اپنے علاقائی پروگراموں کو بھی پورا کر رہی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد کی مدد، رمضان پیکجز اور عید پیکجز کے بعد مشکل حالات میں اجتماعی شادیوں کی روٹین کو بھی برقرار رکھا، احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تقریب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، پہلےدن تقسیم جہیز کی تقریب میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی جس سے ٹیم کا حوصلہ مزید بلند ہوا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں پی پی 63_64 (گوجرانوالہ) کے زیراہتمام کرونا وائرس سے متاثرہ 200 خاندانوں کو عید گفٹ دیا گیا، 110 خاندان کو رمضان کے پہلے ہفتے میں راشن تقسیم کیا گیا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلانوالی کے زیراہتمام شب قدر کے موقع پر رمضان فوڈ پروگرام کے تحت غرباء و مساکین میں راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا، محمد ادریس مغل اور ملک عبدالمقیت کھچی کی قیادت میں کارکنان نے بہترین ٹیم ورک کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔ راشن تقسیم کے موقع پر سیکرٹری ٹو ناظم اعلیٰ اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی۔ یاد رہے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلانوالی کی طرف سے پوری تحصیل میں اب تک کم ازکم 500 گھرانوں تک راشن پہنچایا جا چکا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر میں سیکڑوں مستحقین میں راشن پیکجز تقسیم کیے گئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن رحیم یار خان بی (خانپور) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال نے کرونا متاثرین کے لیے عید راشن پیکجز تیار کر لیے جو 600 گھروں تک پہنچائے جائیں گے، اس سے پہلے 900 گھروں تک راشن پہنچایا گیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارنگ منڈی کے زیراہتمام 500 مستحق گھروں کے لیے رمضان فوڈ پیکج کا اہتمام کیا گیا۔ غریب غرباء و سفید پوس افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے بغیر کسی فوٹو سیشن تھانہ نارنگ منڈی کی تمام یونین کونسل دیہات اور سٹی نارنگ منڈی میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سفید پوش طبقہ تک رات کے اندھیرے میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارنگ منڈی میں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لالیاں، چنیوٹ کی طرف سے 50 مستحق خاندانوں میں منہاج رمضان راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 66 گ ب اواگت کے زیراہتمام 50 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن پیکجز کی انتہائی منظم انداز میں تقسیم عمل میں لائی گئی۔ منہاج ویلفیئر کی ٹیم نے رات کے اندھیرے میں مستحق خاندانوں کی دہلیز پر راشن پہنچانے کا عزم پورا کیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 50 سے زائد خاندانوں میں آٹا، دالیں، چینی، گھی، چاول، چائے کی پتی، شربت، صابن، بیسن و دیگر اشیاء ضروریہ کے پیکٹس تقسیم کئے گئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں، مستحقین اور 500 سے زائد سفید پوش خاندانوں میں مغلپورہ، لال پل، فتح گڑھ کے علاقوں میں راشن تقسیم کیا گیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 500 سے زائد خاندانوں میں آٹا، دالیں، چینی، گھی، چاول، چائے کی پتی، کھجوریں، شربت، صابن، بیسن و دیگر اشیاء ضروریہ کے پیکٹس تقسیم کیے، راشن کی تقسیم کے موقع پر تمام احتیاطی تدابیر کو اپنایا گیا، انتہائی منظم طریقے سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.