سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کی جانب سے تونسہ شریف کی نواحی بستی لغاری میں متاثرین سیلاب کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں اہل علاقہ متاثرین سیلاب کا مفت چیک اپ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں امدادی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں عوام بڑی تعداد میں عطیات جمع کروا رہی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ہیں، جہاں جمع شدہ اشیاء، راشن اور دیگر چیزوں کو متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے مختلف مقامات پر خیمہ بستیوں کے قیام کے پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں جا کر متاثرینِ سیلاب کی بروقت اور صحیح امداد کے لئے سروے کر رہے ہیں۔ سروے کے بعد جلد ہی خیمہ بستیوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہنگامی بنیادوں میں مختلف شہروں میں امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام مانگا منڈی میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے موبائل اسپتال و لیب میں لگائے گئے ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا ادویات فراہم کیں۔ میڈکل کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور لیب ٹیکنیشنز کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔ مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ، بلڈ گروپ، ہیپاٹائٹس اے بی سی ٹائیفائیڈ اور ملیریا کے ٹیسٹ کئے گئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے جنوبی پنجاب کے دور دراز دیہاتوں میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ سینکڑوں غریب خاندانوں کو فوڈ پیکیج، پکا ہوا کھانا، خیمے اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا۔ امدادی سرگرمیوں کا یہ عمل جاری ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے درجنوں والنٹیئرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالاضحی کے تینوں ایام میں اجتماعی قربانیوں کے ذریعے ہزاروں خاندانوں اور لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچانے اور شاندار انتظامات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ محروم طبقات کو خوشیوں میں شریک کرنے کا نام قربانی ہے۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جواد حامد نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے قربانی مہم 2022 کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں ملک میں 3 سو سے زائد مقامات پر ہزاروں چھوٹے بڑے جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے جائیں گے۔ قربانی کا گوشت غرباء و مساکین، ضرورت مندوں اور یتیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ مستحقین و حصہ داران تک بروقت گوشت پہنچانے کیلئے رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے راولپنڈی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا غریب گھروں کی بیٹیوں کی شادی کے اخراجات میں مدد دینا فی زمانہ بہترین انسانی خدمت ہے بیٹیاں بوجھ نہیں رحمت ہوتی ہیں، خالق نے جنھیں مالی آسودگی کی نعمت سے نوازا وہ ضرورت مندوں کی مدد کا فرض ادا کریں، قیامت کے دن دولت مندوں سے ان کی دولت کے استعمال کے بارے میں سوال پوچھا جائے گا غریب ہمسایوں، رشتہ داروں اور مستحقین کی استطاعت رکھنے کے باوجود مدد نہ کرنے والے قیامت کے روز مجرموں کی صف میں کھڑے ہونگے، سوسائٹی کو شرم و حیا اور تہذیب و شائستگی کا گہوارہ بنانے کے لیے نکاح کی سنت کو عام اور آسان بنانا ہو گا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام فتیجا سکولن میں عید مِلن پارٹی منعقد کی جس میں سفارتخانہ پاکستان سویڈن ڈپٹی ہیڈ مشن عبدالرازق تنبو مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستانی کیمونٹی کی سیاسی و سماجی مذہبی صحافی برادری نے اپنی فیمیلز سمیت بھرپور شرکت کی۔ عید ملن میلے میں کھانے کے سٹالز، سویٹ، ریڈی میڈ کپڑوں اور دیگر اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر فیملیز سمیت خاص طور پر بچوں نے بھی پاکستان کے ثقافتی رنگوں کا خوب لطف اٹھایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کئیر ہوم میں زیرتعلیم یتیم بچوں کے لئے عیدی تحائف تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے پبلک ریلیشنر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی اس تقریب میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی محمد اسحاق، آغوش آرفن کیئر ہوم کا عملہ اور بچوں کی نگہداشت کرنے والی ”مدرز“ موجود تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہرِ اعتکاف میں فری میڈیکل کیمپ
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سینکڑوں خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگ دیئے گئے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، خرم شہزاد، شہباز طاہر و دیگر رہنما موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں غرباء و مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما سید مشرف علی شاہ نے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سماجی خدمات میں مصروف عمل ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ملک بھر میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کے مطابق غرباء اور ضرورت مند افراد میں رمضان راشن بیگز تقسیم کروا رہی ہے، اس تقسیم کا بنیادی مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شریف پورہ میں منہاج کلینک کا افتتاح ڈاکٹر امتیاز چوہدری، راؤ عارف رضوی، ڈاکٹر فریحہ امتیاز، سجاد نقشبندی، ڈاکٹر مقبول احمد انصاری نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف معالج ڈاکٹر امتیاز چوہدری نے کہا کہ آج نفسا نفسی کے دور میں ہر شخص مادیت زدہ ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے اخلاقی اقدار پامال ہورہی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 25 مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، ان میں ایک مسیحی جوڑا بھی شامل تھا۔ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری اور صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے دولہوں اور دلہنوں کے ہمراہ آئے ہوئے 15 سو باراتیوں اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تمام دولہوں اور دلہنوں کو گھڑی جبکہ فضہ حسین قادری نے تمام دلہنوں کو سونے کا سیٹ تحفے میں دیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.