منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب زدگان کی بحالی کے پہلے مرحلہ کا آغاز

مورخہ: 29 اگست 2022ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے مختلف مقامات پر خیمہ بستیوں کے قیام کے پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں جا کر متاثرینِ سیلاب کی بروقت اور صحیح امداد کے لئے سروے کر رہے ہیں۔ سروے کے بعد جلد ہی خیمہ بستیوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہنگامی بنیادوں میں مختلف شہروں میں امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں، جہاں عطیات اکٹھے کر کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔

Flood-Relief

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں میں مصروف ہے: خرم نواز گنڈاپور

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی مہم

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے رضاکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں راجن پور، ونگ، برسا آباد، جاگیر گبول، فتح پور میں متاثرین کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے تیار شدہ کھانا، منرل واٹر اور دودھ سیلاب متاثرین کو پہنچایا گیا۔

Flood-Relief

راجن پور میں امدادی مہم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام راجن پور میں متاثرین کے لیے پکا ہوا کھانے کا انتظام کیا گیا اور متاثرین کو باقاعدہ تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کی قیادت میں منہاج القرآن اور منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ سردار شاکر خان مزاری نے کہا کہ متاثرین کی بحالی تک منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

Flood-Relief

Flood-Relief

Flood-Relief

Flood-Relief

Flood-Relief

Flood-Relief

Flood-Relief

Flood-Relief

Flood-Relief

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top