سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے احمد پور شرقیہ (بہاولپور بی) میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مظفرگڑھ میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کے چھوٹے بڑے سینکڑوں جانور قربان کئے گئے اور ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیمِ کیا گیا۔ سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ مستحقین تک ہائی جین گوشت پہنچانا پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماعی قربانی کا فریضہ مزید دو یوم تک ادا کیا جاتا رہے گا اور مزید سینکڑوں جانور قربان کیے جائیں گے اور ہزاروں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر لبنان میں قائم شام اور فلسطین کے ہزاروں پناہ گزینوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، اور دسترخوان لگائے گئے، اس کے علاوہ پاکستان بنگلہ دیش، کشمیر، افریقہ میں بھی قربانی کے ہزاروں جانور قربان کیے گئے اور لاکھوں افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، پاکستان میں لاہور، کراچی، راولپنڈی، میر پور آزاد کشمیر، جنوبی پنجاب، سنٹرل پنجاب، شمالی پنجاب سمیت پچاس مقامات پر اجتماعی قربانیاں کی گئیں اور ہزاروں مستحق خاندانوں اور لاکھوں افراد میں گوشت تقسیم کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے راہنماؤں کے ہمراہ لاہور کے مضافات میں مستحقین کے گھروں میں جا کر قربانی کا گوشت تقسیم کیا، اور کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کے مطابق سفید پوش خاندانوں کے گھروں کی دہلیز پر جا کر اپنا اسلامی انسانی فریضہ انجام دے رہی ہے، انھوں نے کہا کہ اسلام اخوت اور بھائی چارہ کا دین ہے بطور مسلمان ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے کہ مستحقین کی مدد کرنا احسان نہیں بلکہ ایسا کر کے فرض پورا کیا جاتا ہے، اس موقع پر طیب ضیاء اور قاری ریاست چدھڑ و دیگر کارکنان ان کے ہمراہ تھے۔
ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے لاہور سلاٹر ہاؤس میں قائم مرکزی قربان گاہ کے دورے کے موقع پر عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی قربان گاہ میں وٹنری ڈاکٹرز قربانی کے جانوروں کا مکمل چیک اپ کرتے ہیں۔ عید کے تینوں روز سینکڑوں گائیں، دنبے، بکرے اور چھترے ذبح کر کے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی جائیگی۔ قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔ قربانی کے گوشت کو ایک سے تین ڈگری درجہ حرارت پر رکھنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ گوشت کی تقسیم چلرز والی گاڑیوں میں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو صاف ستھرا پیکٹوں میں بند گوشت مہیا کیا جائے گا۔
قربانی کا اصل مقصد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے: سیدا مجد علی شاہ
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عید الاضحی 2020ء کے تینوں روز ہزاروں چھوٹے بڑے جانور قربان کیے جائیں گے، اجتماعی قربانی کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دئے گئے ہیں۔ قربانی مہم کے سلسلے میں 25 انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ لاہور میں قائم کی جانیوالی مرکزی قربان گاہ میں بڑے جانوروں میں 10 ہزار سے زائد حصے ڈالے جائینگے۔ گائے فی کس حصہ 13 ہزار روپے، بکرا 26 ہزار روپے اور چھترا 21 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 50 فی صد حصوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بیرون ملک مقیم مسلم خاندانوں کو اجتماعی قربانی میں شامل ہونے کے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس حوالے سے رجسٹریشن ڈیسک مرکزی سیکرٹریٹ، آغوش کمپلیکس اور کنٹری ڈائریکٹر کے مرکزی دفاتر میں قائم کیے گئے ہیں، اس سال ہزاروں افراد اجتماعی قربانی میں شریک ہوں گے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجیانہ نو کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی نوویں سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مرکزی پروگراموں کے ساتھ ساتھ اپنے علاقائی پروگراموں کو بھی پورا کر رہی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد کی مدد، رمضان پیکجز اور عید پیکجز کے بعد مشکل حالات میں اجتماعی شادیوں کی روٹین کو بھی برقرار رکھا، احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تقریب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، پہلےدن تقسیم جہیز کی تقریب میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی جس سے ٹیم کا حوصلہ مزید بلند ہوا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں پی پی 63_64 (گوجرانوالہ) کے زیراہتمام کرونا وائرس سے متاثرہ 200 خاندانوں کو عید گفٹ دیا گیا، 110 خاندان کو رمضان کے پہلے ہفتے میں راشن تقسیم کیا گیا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلانوالی کے زیراہتمام شب قدر کے موقع پر رمضان فوڈ پروگرام کے تحت غرباء و مساکین میں راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا، محمد ادریس مغل اور ملک عبدالمقیت کھچی کی قیادت میں کارکنان نے بہترین ٹیم ورک کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔ راشن تقسیم کے موقع پر سیکرٹری ٹو ناظم اعلیٰ اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی۔ یاد رہے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سلانوالی کی طرف سے پوری تحصیل میں اب تک کم ازکم 500 گھرانوں تک راشن پہنچایا جا چکا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر میں سیکڑوں مستحقین میں راشن پیکجز تقسیم کیے گئے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن رحیم یار خان بی (خانپور) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال نے کرونا متاثرین کے لیے عید راشن پیکجز تیار کر لیے جو 600 گھروں تک پہنچائے جائیں گے، اس سے پہلے 900 گھروں تک راشن پہنچایا گیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.