ملتان: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شریف پورہ میں منہاج کلینک کا افتتاح

مورخہ: 26 مارچ 2022ء

minhaj ul quran

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شریف پورہ میں منہاج کلینک کا افتتاح ڈاکٹر امتیاز چوہدری، راؤ عارف رضوی، ڈاکٹر فریحہ امتیاز، سجاد نقشبندی، ڈاکٹر مقبول احمد انصاری نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف معالج ڈاکٹر امتیاز چوہدری نے کہا کہ آج نفسا نفسی کے دور میں ہر شخص مادیت زدہ ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے اخلاقی اقدار پامال ہورہی ہیں، حالانکہ اگر ہم دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنا لیں تو بہت ساری مشکلات کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور سکون قلب نصیب ہوتا ہے، صحت اور تعلیم کے میدان میں ترقی کیلئے عام آدمی کی مشکلات کو سمجھنا ہو گا۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جس طرح زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اسی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت کا بھی سبق دیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر محمد الیاس انصاری، عثمان سجاد نقشبندی، عمر سجاد انصاری، مولانا عابد علی قادری، حافظ قاسم چشتی انصاری، حسنین شاہ بخاری اور دیگر بھی موجود تھی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top