سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین، جاپان) کے زیر انتظام مورخہ 12 جولائی 2012ء کو مرکز المصطفیٰ میں عظیم الشان ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں گردونواح کی مسلم کمیونٹی کے علاوہ تنظیمی وتحریکی احباب نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 07 جولائی 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر اباراکی کین کی جامع مسجد المصطفیٰ میں شب برات کا تاریخی اجتماع منعقد ہوا جس میں ٹوکیو،گماکین، چیباکین، یوکی شو، سائتاماکین اور اباراکی کین سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام تاحیات رفیق حضرت حسین کے گھر مورخہ 06 جولائی 2012ء کو حلقہ درود قائم کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میاں طاہر یعقوب نقشبندی نے خصوصی شرکت کی جو ان دنوں اپنے نجی دورہ پر جاپان آئے ہوئے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 05 جولائی 2012ء کو (یوکی شی، جاپان) کی جامع مسجد میں شب برات کے حوالہ سے خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں علاقہ بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے صدر محمد انعام الحق نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے دوسرے بڑے مرکز ناگویا کی جامع مسجد المصطفیٰ میں مورخہ 30 جون 2012ء کو عظیم الشان، تاریخی، مثالی اور فقید المثال اجتماع منعقد ہوا جس میں ناگویا کے گردونواح،اباراکی کین،گماکین، ٹوکیو، چیبا کین، شیزوکاکین سے تحریکی احباب تشریف لائے۔
منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران اور جنرل سیکرٹری امجد نیاز نے مورخہ 25 جون 2012ء بروز سوموار کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا اور مرکزی قائدین و سربراہان شعبہ سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 21 جون 2012ء کو جاپان کی معروف کاروباری شخصیت اور جامع مسجد البلال یوکی کے صدر حاجی محمد منشاء کے یارڈ (توچکی کین) پر عظیم الشان محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت جامع مسجد البلال کے امام و خطیب علامہ حافظ طاہر جمال نے کی جبکہ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام مورخہ 17 جون 2012ء کو اباراکی کین کی جامع مسجد المصطفیٰ میں شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عظیم الشان، فقید المثال تاریخی اجتماع منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر سید عثمان شاہ بخاری نے کی جبکہ عثمان غنی اور الشیخ نعمت اللہ روحانی بزرگ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ذیلی یونٹ چیباکین کے زیر انتظام مسجد شروئی (دیوبندی مکتبہ فکر کا عظیم مرکز) میں مورخہ 16 جون 2012 ء کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں اباراکی کین سے انعام الحق، ایاز محمود، عمران بیگ، امانت علی گوندل، محمد حنیف مغل، حاجی محمد یونس، مظہر حسین، محمد یٰسین بٹ اور علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 08 جون 2012ء کو جاپان کی تاریخی اور مشہور مسجد غوثیہ یاشیو میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم الشان محفل منعقد ہوئی، جس میں گرد و نواح سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 07 جون 2012ء کو سائتاماکین جاپان کی جامع مسجد البلال Yoki میں عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن اباراکی کین جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے وہ معرکہ سر کیا جسے کئے سالوں سے سر کرنے کی کوشش کی جارہی تھی،منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کی مخلص قیادت محمد انعام الحق نے صدر NPO صالح خان افغانی اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی کے تعاون سے مورخہ 05 جون 2012 کو جاپان کی مسلم کمیونٹی کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین جاپان میں مورخہ 04 جون 2012ء کو منہاج مصالحتی کونسل جاپان کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا انتظام کیا گیاجس میں بچوں کو تاجدا ر کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے حوالہ سے بتایا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں مورخہ 02 جون 2012ء بروز ہفتہ تاجدار ولایت، مولائے کائنات، شیر خدا، حیدر کرار، مولود کعبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کو عظیم الشان طریقے سے منایا گیا۔ پروگرام کی صدارت پاکستانی سفارتخانہ کے چیف سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے کی جبکہ جاپان کے اہل تشیع راہنماؤں نے بھی خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز پر افتخار علی کی والدہ، احمد سعید بھٹی کی خالہ جان، پھوپھو اور پاکستان میں قتل ہونے والے کزن عابد علی کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 30 مئی 2012ء کو جامع مسجد المصطفیٰ مرکز پر محفل منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر کے سیاسی و مذہبی حلقوں نے شرکت کی۔
3.6M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.