سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول اس کائنات کی جان ہے۔ کائنات جب تک قائم ہے، محبت رسول کا خمیر بھی زندہ و تابندہ رہے گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی زونل ناظمہ محترمہ ادیبہ شہزادی نے راجن پور پی پی 296 کے تین سکولز کا وزٹ کیا، وزٹ میں منہاج القرآن ماڈل سکول، اقراء ہائیر سیکنڈری سکول، پاکستان پبلک سکول شامل ہیں، جن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا تعارف دیا گیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے راجن پور میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے سابق ضلعی عاشق علی فریدی مرحوم کی قرآنی خوانی کے سلسلہ میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ صابر کمال نے خطاب کیا۔ تعزیتی تقریب میں محمد سعید مغل ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور، محمد سعید ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور اور ضلع بھر سے کارکنان نےشرکت کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.