سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنان کو انقلاب کا لائحہ عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہر کارکن کل سے ہی میدان عمل میں کود پڑے۔ انہوں نے عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کا اعلان کیا۔ گراس روٹ لیول پر ہر یونین کونسل میں 10 اَفراد پر مشتمل عوامی انقلاب کونسلز قائم کی جائیں گی۔ یہ دس افراد کارکنان اور کامریڈ کہلائیں گے جن پر ایک نگران ہوگا۔ 10 عوامی انقلاب کونسلز کا ہیڈ ناظم کہلائے گا، جس کے نیچے کل 110 افراد ہوں گے۔ 10 ناظمین کے اوپر صدر ہوگا اور ہر دس صدور پر ایک امیر مقرر ہوگا جس کے نیچے 10,000 سے زائد افراد ہوں گے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بیت الزہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری انسانیت کی فلاح و بہبود اور یتیموں و بے سہاروں کی مدد ایسے انداز میں کر رہے ہیں کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یتیم و بے سہارا بچوں کے ادارہ" آغوش" کے بعد غریب بچیوں کی تعلیم و تربیت اور رہائش کیلئے منفرد اور جدید منصوبے کا ادارہ "بیت الزہراہ" کا قیام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویلفیئر سٹیٹ کے ویژن کی عملی تصویر ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت نے میگا کرپشن کی انتہا کر دی ہے۔ سیاسی کرپشن کو جمہوریت کا نام دے رکھا ہے۔ نظام حکومت آئین سے بغاوت، نظام انتخاب ملک و قوم کا دشمن، دوچار حلقوں میں دھاندلی نہیں ملک گیر دھاندلی ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنے جوتوں تلے روندنے والے وزیر اعظم کو معزول کر دینا چاہیے۔ 11 مئی کا پر امن احتجاج عوام کا آئینی حق ہے۔ سیکیورٹی نہیں سیاسی خدشات ہیں۔ حکمران اپنی ذاتی حفاظت پر مامور ہزاروں پولیس اہلکاروں کو ایک روز کیلئے عوام کی حفاظت پر لگا دیں۔ غیر آئینی رکاوٹیں پیدا کرنے والے سن لیں پر امن کارکنوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ 31 وعدے جو آئین پاکستان نے عوام کو حقوق دینے کے متعلق کیے ان میں سے ایک بھی آئین کے مطابق حکومت نے پورا نہ کیا اور نہ پچھلی پیپلز پارٹی کی حکومت نے اور نہ کسی اور حکومت نے۔ اس لیے پورے نہیں کیے کہ اس نظام میں اٹھارہ، بیس کروڑ عوام کی جگہ ہی نہیں ہے، یہ مخصوص اشرافیہ کا نظام ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاجر، سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری، نا انصافی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام گردے فروخت اور خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ یزیدی نظام کے خاتمے اور حسینی نظام کو نافذ کرنے کیلئے ڈٹ جانے کی ضرورت ہے۔ جھکنے کا نہیں بلکہ بڑھ کر حقوق چھین لینے کا وقت آ گیا ہے۔ ریاست مدینہ کا نظام لائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری اقلیتوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کے سنگ ریاست بچاؤ کی جنگ لڑیں گے۔ 11 مئی کو جماعت انقلاب کی اقامت کہی جائے گی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ڈی چوک کا دھرنا انقلاب کی اذان تھی۔ 11 مئی کو ملک گیر احتجاج کے ذریعے جماعت انقلاب کی اقامت ہو گی۔ اقامت اور جماعت کے درمیان زیادہ وقت نہیں ہوتا اس لئے صف بندی کے بعد جلد جماعت کھڑی ہو جائے گی۔ جماعت انقلاب کے قیام کے بعد مذاکرات نہیں ہونگے۔ سیاسی دہشت گردوں اور ریاستی ڈاکوؤں سے اقتدار لے کر پر امن طریقے سے عوام کو منتقل کر دیا جائیگا۔
خرم نواز گنڈاپور نے مظاہرے کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی عزت و وقار کے ساتھ پاکستان کا استحکام و تمکنت اور عوام کا تحفظ اور خوشحالی وابستہ ہے۔ مضبوط فوج ہی پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ تحفظ پاکستان کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اس لیے پاک آرمی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ حکومت وقت خاندانی آمریت کو رواج دینے کیلئے ریاستی اداروں کو روندنے کی جس روش پر چل رہی ہے وہ گھناؤنی سازش ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سیاست دوبارہ ریاست کو روندنے کی تیاریاں کر رہی ہے مگر قوم ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی۔ عوام سیاست کو فرعون بننے دیں گے اور نہ ہی ریاست کے ستونوں کو گرنے دیا جائے گا۔ آئین میں دئیے حقوق واپس لینے کیلئے عوام 11 مئی کو تیاری کے ساتھ نکلیں۔ گھروں میں جلنے مرنے سے کچھ نہیں ملے گا، غاصبوں سے حق چھیننا ہوں گے۔ ریاست کے تحفظ کا آئیندہ لائحہ عمل11 مئی کو دونگا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 11 مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے اس دن انقلاب کا لائحہ عمل دوں گا۔ حکمران ریاست کے نمائندے نہیں دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہیں اور یہ سیاسی اقتدار کے دائمی خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اگر حکمرانوں کو مزید 6ماہ مل گئے تو ملک برباد ہو جائے گا اورسنوارے جانے کے قابل نہیں رہے گا۔ طالبان مذاکرات اور پرویز مشرف کے ٹرائل کی آڑ میں حکمران قومی اداروں کی نج کاری کے ذریعے اربوں کما رہے ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی ذمہ داری ریاست پاکستان کی حفاظت ہے۔ آج ان کے مورال کو کم کرنے کی ناپاک سازش ہو رہی ہے، بعض وزراء اس مذموم اور گھٹیا ملک دشمنی پر مبنی کام پر متعین کئے گئے ہیں اور وہ پاک فوج کے ادارے کے خلاف انتہائی شرمناک اور توہین آمیز کلمات کہہ رہے ہیں۔ ایسا شرمناک عمل واضح طور پاکستان دشمن ایجنڈا لگتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فوج مخالف تقریروں کا سکرپٹ لوکل نہیں باہر کا تیار کردہ ہے اور یہ صرف فوج نہیں بلکہ ریاست دشمنی ہے۔ اس قدر زہر تو پاکستان کی افواج کے خلاف دشمن ملک کے وزراء نے بھی کبھی نہیں اُگلا۔ وزراء ذاتی حیثیت میں اتنا بڑا اقدام نہیں کر سکتے یہ حکومت کی ڈبل گیم ہے۔ آنے والے وقت میں آرمی کُو نہیں بلکہ عوام کا بہت بڑا Putsch ہو گا، عوامی ٹیک اوور ہو گا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ غربت و افلاس میں غریب بھوکے مر رہے ہیں اور پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان اپنی اسناد جلانے پر مجبور ہیں، کرپٹ نظام انتخاب و سیاست کی وجہ سے وطن عزیز میں دن بدن حالات دگرگوں ہوتے جا رہے ہیں۔ آج حکمران پیسوں کیلئے قومی مفاد تک بیچ رہے ہیں۔ تاثر ہے کہ دہشت گرد ایکسپورٹ کئے جا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں پاکستان عوامی تحریک کے ہر کارکن پر فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے اندر انقلاب کا جذبہ یوں رچا ئے کہ اپنے افکار اور کردار میں ڈاکٹر طاہرالقادری بن جائے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی طریقت و شریعت کا تقاضا ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا الشیخ عبد القادر جیلانی جیسی ہستیوں کو اپنا منبع اور رول ماڈل بنایا جائے۔ سب کو متحد و متفق ہو کر اور آپس میں تفریق کے سوالات کو ختم کر کے اصل قرار و چین اور غریب کے چہرے کی مسکراہٹ واپس لوٹانا ہے۔ اس کیلئے علماء و مشائخ کو تحریک پاکستان والا کردار دہرانا ہو گا۔ حجروں اور خانقاہوں سے باہر نکل کر رسم شبیری ادا کرنا ہو گی۔
مؤرخہ 30 مارچ 2014ء کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ ’منہاجینز‘ کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح سربراہ منہاجینز / چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیا۔ انہوں نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو عالمی معیار کے مطابق منہاجینز کی بہترین ویب سائٹ بنانے پر خصوصی مبارکباد دی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی دسویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 20 مسلمان اور تین مسیحی جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔ چیئرمین تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویژن فلاحی ریاست کا قیام ہے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سبز انقلاب کے خلاف سازشوں کا جال بننے والے عوامی سیلاب میں بہہ جائیں گے۔ مقتدر طبقہ قوم کا مقدر بدلنے کے نام پر جو لکیر بھی کھینچے گا اس سے لہو ہی رسے گا۔ اس لئے عوام ملک کو بار بار لوٹنے والوں سے نجات حاصل کرنے کا عزم صمیم کر لیں۔ 67 سالوں میں اقتدار صرف ایک لٹیرے ٹولے سے دوسرے لٹیرے ٹولے کو ہی منتقل ہوا، عوام کو صرف ووٹ ڈالنے کیلئے استعمال کیا گیا۔ 11 مئی کے الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ ملک میں جمہوریت کی آڑ میں چند خاندانوں کی آمریت مسلط ہے۔ ملک سے باہر جائیدادوں کے انبار لگانے والے ملک کے غریب کو ایک مرلہ جگہ دینے کو تیار نہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.