شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج رات مجلس ختم الصلوٰۃعلی النبی (ص) کے اجتماع سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب و خصوصی دعا کروائیں گے

مورخہ: 31 مارچ 2010ء
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اجتماع جواد حامد نے منہاج القرآن کے مرکز پر منعقد ہونے والی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃعلی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و روحانی اجتماع کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقد اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج (جمعرات) بعد نماز عشاء مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و روحانی اجتماع منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔ جس میں ملک بھر کے علماء کرام، مشائخ، عظام اور ثناء خواں بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب اور بھوک، افلاس، بدامنی، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے عذاب سے نجات کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے تحت پاکستان اور بیرونی دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران پڑھا جانے والا درود شریف، جو کہ اربوں کی تعداد میں ہوتا ہے۔ اس مجلس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس روحانی اجتماع کے سلسلہ میں جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ماہانہ ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روحانی اجتماع میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات شرکت کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top