اسلام انتہا پسندی اور ہر سطح پردہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

کوئٹہ بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ انہوں نے کوئٹہ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بم دھماکے میں سینئر صحافی کی شہادت پر بھی انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انتہاپسندی اور ہر سطح پر دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top