منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کو بے مقصدیت کی دلدل سے نکال کر آقا علیہ السلام کا دیوانہ بنانے پر محنت کر رہی ہے : چوہدری بابر علی

نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر چوہدری بابر علی کی راولپنڈی کے تنظیمی دورے کے دوران وفد سے گفتگو

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر چوہدری بابر علی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں مگر آج کے نوجوانوں کی اکثریت بے مقصدیت کی زندگی گزار رہی ہے۔ آج کے مادیت زدہ ماحول نے نوجوان کو نفسانی خواہشات کے پیچھے لگا دیا ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کو بے مقصدیت کی دلدل سے نکال کر آقا علیہ السلام کا دیوانہ بنانے پر محنت کر رہی ہے۔ جب نوجوانوں کا تعلق اپنے آقا علیہ السلام کی ذات سے پختہ ہوجائے گا تو وہ ہر میدان میں اپنے ٹیلنٹ اور محنت کے بل بوتے پر اعلیٰ مقام حاصل کر لیں گے اور عظمت و رفعت ان کا مقدر بنا دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے تنظیمی دورے کے موقع پر صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی محمد سعید راجہ کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی سطح پر نوجوانوں کی تربیت جس احسن طریقے سے کی ہے اس کا نتیجہ ہے کہ مادہ پرستی کے جہنم میں جلنے والا نوجوان روحانی محفل کی رونق بن چکا ہے۔ اس کے قدم سینماؤں اور شراب خانوں سے واپس لوٹ آئے ہیں۔ وہ کردار کا پیکر بن کر دنیا میں اسلام کا پیغام محبت و امن عام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن عشق رسول علیہ السلام کا حصول نوجوانوں کی پہلی ترجیح بن گیا پوری دنیا میں اسلام کی عظمت و رفعت بحال ہو جائے گی۔ آقا علیہ السلام کی ذات سے قلبی تعلق ہی نوجوانوں کی اصل متاع ہے۔ چوہدری بابر علی نے کہا کہ نوجوان اپنی زندگیوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے مطابق ڈھالیں اور دینی تعلیم کے ساتھ جدید سائنسی علوم سیکھنے پر توجہ مرکوز کریں۔ نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت دے کر ان کی سلاحیتوں کو ملک اور امت کی عظمت کی بحالی کے لیے استعمال میں لانے کا عزم اور اس پر فوری عمل ہی ہمیں تباہی کے گڑھے سے نکال سکتا ہے۔ وفد سے ملاقات کے موقع پر محمد شفیق راجہ، عارف ہاشمی و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top