تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اہم اجلاس آج شروع ہو گا۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض نے کہا ہے کہ عالمی سیاسی صورتحال، پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ، ہوشرباء مہنگائی اور ملکی سیاسی حالات کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا دو روزہ اجلاس آج مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔ شوریٰ کے دو روزہ اجلاس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، صدر پاکستان عوامی تحریک فیض الرحمان درانی، شیخ زاہد فیاض اور دیگر مرکزی قائدین ملک بھر سے آئے ہوئے تحصیلی و ضلعی عہدیداران و کارکنان سے مشاورت کے بعد اہم پالیسی فیصلہ جات کا اعلان کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top