میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔

میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ خرم آزاد سپریم ہیڈ اور حافظ عمیر احمد قادری صدر منتخب ہوئے۔ جبکہ نعمان انقلابی نائب صدر، عزیز سبحانی جنرل سیکرٹری، عزیر قریشی سیکرٹری انفارمیشن، عدنان رضا خان سیکرٹری حلقہ درور، شیراز سلیم سیکرٹری ممبرشپ، عثمان مصدق سیکرٹری دعوت اور محمد اسد خان سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے۔

ساجد محمود قادری صدر MSM میرپور نے نومنتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر رکھیں۔ تعلیمی میدان میں آپ کی شاندار کامیابی آپ کو منزل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گی۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی سیرت کو بھی پاکیزہ رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ تمام تر چیلنجز اور مشکلات کے باوجود مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبہ میں مثبت سوچ کو پروان چڑھا رہی ہے۔ بہت جلد ان شاء اللہ یہ سوچ بڑی خوشگوار تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔ انھوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز اور انقلابی قیادت میں MSM نے طلبہ کو وہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو بیک وقت طلبہ میں تعلیمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلبہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ بلا امتیاز معاشرے میں امن، محبت، تشکیل کردار، خدمت انسانیت اور تعمیر وطن کیلئے مصروف عمل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ MSM نے طلبہ میں علمی کلچر کو فروغ دینے کیلئے ملک کے طول وعرض میں آڈیو، وڈیو سی ڈیز اور کتب کی لائبریریاں قائم کر رکھی ہیں۔ جن سے ہزاروں طلبہ روزانہ مستفید ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا دست وبازو بن کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام علم و امن اور محبت گھر گھر پہنچایئں تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top