ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا میاں عامر محمود (سابق ضلعی ناظم لاہور) کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کی نمازہ جنازہ میں شرکت

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میاں عامر محمود (سابق ضلعی ناظم لاہور) کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی پبلک ریلیشنز جی ایم ملک، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، قاضی فیض الاسلام، عبد الحفیظ چوہدری، محمد ارشاد طاہر اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے بھی میاں عامر محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top