کھوئیرٹہ آزادکشمیر میں بیداری شعور کے سلسلہ میں سٹال کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کھوئیرٹہ کے زیراہتمام 16 دسمبر 2011ء کو کھوئیرٹہ شہر میں بیداری شعور عوامی ریلی منعقدہ لیاقت باغ روالپنڈی کے سلسلہ میں اور عوام الناس میں ملکی موجودہ بدترین صورتحال، کرپٹ اور فرسودہ انتخابی نظام کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ایک فری لٹریچر سٹال کا اہتمام کیا گیا۔

اس سٹا ل میں علاقہ کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اس احسن اقدام کو سراہا۔ سٹال میں موجود لٹریچر میں دعوت نامے، موجودہ نام نہاد جمہوریت پر مشتمل نظام کے خلاف اصل حقائق پر تحریری مواد اور تحریک منہاج القرآن کے موجودہ نظام کے خلاف بغاوت کے پیغام پر مشتمل لٹریچر کو عوام الناس میں فری تقسیم کیا گیا۔ سٹال کے دوران بذریعہ ساؤنڈ سسٹم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خصوصی ’’موجودہ نظام انتخاب کے خلاف اعلان بغاوت‘‘ والے پیغام کوسنایا گیا اور مصطفوی ملی نغمے بھی سنائے گئے۔

رپورٹ: حافظ محمد وسیم زیدی (ناظم دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top